شوہر کی رات نیند میں موت ہو گئی، نوجوان بیوی نے صبح اٹھ کر دیکھا تو اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا 

شوہر کی رات نیند میں موت ہو گئی، نوجوان بیوی نے صبح اٹھ کر دیکھا تو اپنی زندگی ...
شوہر کی رات نیند میں موت ہو گئی، نوجوان بیوی نے صبح اٹھ کر دیکھا تو اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا 

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں کچھ عرصہ قبل ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ اب ان کی موت کے متعلق تحقیقات میں ایسا چشم کشا انکشاف ہوا ہے کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ دی مرر کے مطابق اس میاں بیوی کا تعلق برطانوی قصبے ملٹن کینز سے تھا۔ تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ شوہر کی رات کو نیند میں ہی موت واقع ہو گئی تھی جس کا بیوی کو صبح بیدار ہونے پر علم ہوا۔

جب بیوی نے اپنے پہلو میں مردہ شوہر کو دیکھا تو اس نے بھی خودکشی کرکے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق شوہر کا نام گیوین تھا جو دل کے عارضے میں مبتلا تھا اور اسی کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی، جبکہ اس کی اہلیہ سوزان ذہنی عارضے کی شکار تھی اور اس کا علاج بھی جاری تھا۔ تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر سوزان نے اپنی اس دماغی بیماری کے زیراثر خودکشی کا فیصلہ کیا۔ 

رپورٹ کے مطابق گیوین اور سوزان کی موت کاعلم اگلے روز ہوا جب سوزان کی بہن فون پر ان سے رابطہ ہونے میں ناکامی پر ان کے گھر چلی آئی۔ اس کے بار بار بیل بجانے پر بھی جب دروازہ نہ کھلا تو اس نے پولیس کو اطلاع دے دی اور جب پولیس اندر داخل ہوئی تو میاں بیوی دونوں کی لاشیں ان کے بیڈپر پڑی تھیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -