جہاز کا بہترین سفرکرنے کے خواہشمند مسافروں کو ایوی ایشن کے ماہر نے زبردست مشورہ دیدیا 

جہاز کا بہترین سفرکرنے کے خواہشمند مسافروں کو ایوی ایشن کے ماہر نے زبردست ...
جہاز کا بہترین سفرکرنے کے خواہشمند مسافروں کو ایوی ایشن کے ماہر نے زبردست مشورہ دیدیا 

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) موسم گرما کی چھٹیاں منانے کے لیے اس موسم میں سیاحوں کی بڑی تعداد سفر کرتی ہے جس کے سبب ایئرپورٹس پر معمول سے زیادہ رش دیکھنے کو ملتا ہے۔ اب ایوی ایشن کے ایک ماہر نے اس بھیڑ سے بچنے اور پرسکون سفر کے لیے لوگوں کو ایک مفید مشورہ دے دیا ہے۔ دی سن کے مطابق گورڈن سمتھ نامی اس ماہر نے کہا ہے کہ اگر آپ بھیڑ سے بچنا چاہتے ہیں تو ہمیشہ صبح سویرے روانہ ہونے والی پروازمیں سیٹ بک کروائیں۔

گورڈن سمتھ کا کہنا تھا کہ ”صبح کے وقت بہت پروازیں ہوتی ہیں اور ایئرپورٹس پر زیادہ رش نہیں ہوتا۔ اس کے بعد شام کے وقت بھی رش کچھ کم ہوتا ہے مگر اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ کبھی شام کے وقت بھی بہت زیادہ رش ہو سکتا ہے۔ “

گورڈن سمتھ نے بتایا کہ ”صبح سویرے کی پروازکے کچھ دیگر فائدے بھی ہوتے ہیں۔ ان پروازوں کے منسوخ ہونے کا امکان بھی بہت کم ہوتا ہے اور اس وقت موسم بہت اچھا ہوتا ہے جس کی وجہ سے ٹیک آف کے وقت ہوائی جہاز کوکوئی مسئلہ ہوتا۔ اس وقت ہوا ٹھنڈی ہوتی ہے اور اپنی سمت بہت زیادہ تبدیل نہیں کرتی، جس کے سبب ہوائی جہاز کی ٹیک آف اور لینڈنگ بہت ہموار ہوتی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -