"عامر کے پرسنل سیکریٹری  نے  مجھے صلح کی دعوت دی تھی" شوہر کے انتقال کے بعد دانیہ ملک کا دعویٰ

"عامر کے پرسنل سیکریٹری  نے  مجھے صلح کی دعوت دی تھی" شوہر کے انتقال کے بعد ...

  

لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرحوم رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کا کہنا ہے کہ ان  کی اپنے شوہر سے صلح ہونے والی تھی۔

عامر لیاقت کے انتقال کے بعد انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں دانیہ ملک نے کہا "آج مجھے میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ میرے شوہر عامر لیاقت حسین وفات پا چکے ہیں، اس خبر نے مجھ پر غم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں کیونکہ کچھ دن پہلے عامر کے پرسنل سیکریٹری کی طرف سے مجھے صلح کی دعوت دی گئی جس پر میں نے ان کی بات مانتے ہوئے مزید پیشی لے لی۔ مجھے بہت دکھ ہے کہ وہ آج مجھے بیوہ بنا کر چلا گیا، اللہ میرے مرحوم شوہر کے درجات بلند فرمائے۔"

خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے دانیہ ملک نے عامر لیاقت حسین پر نشے اور تشدد کے الزامات عائد کرکے خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ اسی تنازعے کے بیچ عامر لیاقت کی بیڈ روم کی کچھ نازیبا ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں  جس کے بعد سابق رکن قومی اسمبلی نے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لودھراں -