اگر ملک سنبھالنے کی تیاری ہی نہیں تھی تو اتنی جلدی حکومت کیوں گرائی ?، عمران خان کا سوال

اگر ملک سنبھالنے کی تیاری ہی نہیں تھی تو اتنی جلدی حکومت کیوں گرائی ?، عمران ...
 اگر ملک سنبھالنے کی تیاری ہی نہیں تھی تو اتنی جلدی حکومت کیوں گرائی ?، عمران خان کا سوال

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ اگر ملک سنبھالنے کی تیاری ہی نہیں تھی تو اتنی کیا جلدی تھی کہ سازش کرکے حکومت گرائی،ڈیڑھ سال حکومت جانے کا مزید انتظار کرلیتے، ان کا اصل مقصد کبھی پاکستان تھا ہی نہیں، انہوں نے ڈونلڈ لو کے کہنے پر حکومت گرائی۔ یہ اس لیے اقتدار میں آئے تاکہ این آر او ٹو لیکر کیسز معاف کرا سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت گرانے کی سازش میں میر جعفر اور میر صادق نے ان کا ساتھ دیا۔

معاشی اصلاحات سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت نے دو ماہ میں ہی عوام کا معاشی قتل کر دیا، پیٹرول، ڈیزل، بجلی، گیس، آٹا مہنگے ہو گئے، ساڑھے تین سال میں ایسی لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آج معاشی سروے پیش کیا گیا ہے، معاشی سروے کے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، پاکستان گزشتہ2سال سے تیزی سے ترقی کررہا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ جب ہم آئے تو فیصل آباد میں ٹیکسٹائل فیکٹری بند ہو رہی تھی، ہمارے دور میں بیرون ملک پاکستانیوں نے31ارب ڈالر بھیجے، ہمارے دور میں بیروزگاری میں کمی ہوئی۔ 30 سال 2 خاندانوں نے حکومت کی جو آج اتحادی ہیں، ن لیگ کے دور میں پاور پلانٹ امپورٹڈ فیول پر تھا، ڈالر میں اضافہ کے ساتھ فیول کی قیمت بڑھتی تھی، آج حکومت کے پاس کوئلہ خریدنے کیلئے پیسہ نہیں ہے.

مزید :

قومی -