پاکستان ہم سے جتنا بھی فائدہ لینا چاہتا ہے ہم اسے دینے کو تیار ہیں، چینی قونصل جنرل کا بیان

پاکستان ہم سے جتنا بھی فائدہ لینا چاہتا ہے ہم اسے دینے کو تیار ہیں، چینی ...
پاکستان ہم سے جتنا بھی فائدہ لینا چاہتا ہے ہم اسے دینے کو تیار ہیں، چینی قونصل جنرل کا بیان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی قونصل جنرل نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ ہے اور بطور ہمسایہ پاکستان ہم سے جتنا بھی فائدہ لینا چاہتا ہے ہم اسے دینے کو تیار ہیں۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں انڈرسٹیڈنگ چین فورم کے زیر اہتمام نئے چینی قونصل جنرل کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔تقریب سے خطاب میں چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان کیساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ سی پیک کا منصوبہ پاکستان اور چین کے مابین دوستانہ تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید :

قومی -