عامر لیاقت کے انتقال پر عمران خان نے دکھ کا اظہار کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت انتقال کرگئے، ان کی وفات پر سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے کہا کہ ہمارے ایم این اے عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر صدمہ ہوا، میری ہمدردیاں اور دعائیں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔
خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین نے 2018 کا الیکشن پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر لڑا تھا۔ پی ٹی آئی سے اختلافات کے باوجود انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا تھا۔
Saddened to learn of the passing of our MNA Aamir Liaquat. My condolences and prayers go to his family.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 9, 2022