آزاد کشمیر ضمنی الیکشن ، (ن) لیگ کا پیپلزپارٹی پر دھاندلی کا الزام

آزاد کشمیر ضمنی الیکشن ، (ن) لیگ کا پیپلزپارٹی پر دھاندلی کا الزام
آزاد کشمیر ضمنی الیکشن ، (ن) لیگ کا پیپلزپارٹی پر دھاندلی کا الزام

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) نے پیپلزپارٹی پر آزاد کشمیر کے ضمنی انتخاب کے دوران دھاندلی کرنے کا الزام عائد کردیا ہے۔

 مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ٹھپے لگانے والا کام  آزادکشمیر میں بھی دکھا دیا۔ آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 15 باغ ٹو کے ضمنی انتخاب سے متعلق حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر ٹھپے لگانے کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ" دھاندلی نا منظور"۔

خیال رہے کہ  آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 15 کے ضمنی انتخاب کےغیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے ضیاءالقمر کامیاب ہوگئے ہیں۔ 

"ایکسپریس نیوز "کے مطابق پیپلزپارٹی کے ضیا ءالقمر5257 کی برتری سے کامیاب ہوئے ، غیر حتمی نتائج کے مطابق انہوں نے 22619 ووٹ لیے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن )کے امیدوار مشتاق منہاس 17321 ووٹ حاصل کر پائے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیداوار کرنل (ر) ضمیر 4603 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -