ایزی پیسہ نے چار ایفی ایوارڈز اپنے نام کرلئے

 ایزی پیسہ نے چار ایفی ایوارڈز اپنے نام کرلئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)  پاکستان کے معروف ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارم ایزی پیسہ نے ملک کے سب سے نمایاں برانڈ کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے ایفی ایوارڈز 2023 میں چار ایفی ایوارڈز اپنے نام کرلئے۔ ایزی پیسہ نے سات میں سے چار کیٹگریز میں ایوارڈ جیت کر مالی خدمات اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں اپنی قائدانہ حیثیت برقرار رکھی۔ان ایوارڈذ مین ایک سونے، ایک سلوراور دو برونز ایوارڈز شامل ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ فنانس کٹیگری میں ایزی پیسہ کی واحد نامزدگی تھی۔ایفی ایوارڈز جو مارکیٹنگ کے شعبے میں غیر معمولی کامیا بیوں کا اعتراف کرنے کے لئے شہرت رکھتا ہے، نے ایزی پیسہ کی وسیع پیمانے پرمنفرد کیمپینز اور اقدامات کو تسلیم کیاہے۔ یہ نامزدگی اور جیت لاکھوں پاکستانیوں کو جدید مالیاتی خدمات فراہم کرنے کے لیے بینک کی غیر متزلزل لگن کو اجاگر کرتی ہے۔اس کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے فرحان حسن، ہیڈ آف ایزی پیسہ والٹ بزنس نے کہا ''  ایزی پیسہ میں ہم ادائیگیوں اور بچت، قرضوں کی فراہمی اور پلیٹ فار م سروسز سے متعلق جدید ترین ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کی تیاری کے لئے کوشاں ہیں۔ایفی ایوارڈز کا حصول حقیقی معنوں میں ایک اعزاز اور ہماری ٹیم کی سخت محنت اور لگن کا ثبوت ہے۔ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ لاکھوں پاکستانیوں کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے والی معیاری سروسز کی فراہمی کے لیے ہمارے عزم کو تسلیم کیا گیا۔''رفاہ قادری، ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشنز نے کہا  ''  مالیاتی سروسز کی فراہمی میں خود کو نمایاں مقام دلانے کے لیے اپنی خدمات کے حوالے سے زبردست بیانیہ تیار کرنا بہت ضروری ہے۔ ہم اپنے صارفین کیساتھ رابطے بڑھانے کے لیے مؤثر مارکیٹنگ اور کمیونیکیشنز کی اہمیت پر یقین رکھتے ہیں۔متعدد ایفی ایوارڈز جیتنا ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ انقلاب کے رہنما کے طور پر ہماری پوزیشن کو مزید مستحکم کرتا ہے۔''سالوں سے ایزی پیسہ پاکستان کے مالی منظر نامہ میں انقلاب برپا کرنے اور قوم کو کیش لس اور مالی طور پر جامع معاشرے کی طرف لے جانے کے لئے پر عزم ہے۔یہ ایوارڈز بینک کے وژن کا عکاس ہے اور لاکھوں پاکستانیوں کی ضروریات کے مطابق حکمت عملی بنانے اور ان پر عمل درآمد کرنے کی صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے۔

مزید :

کامرس -