ٹوپی میں ناحلف بیٹے نے اپنے پیش امام باپ، ماں اور بیوی کو قتل کر دیا
صوابی (بیورو رپورٹ) موضع ٹوپی میں ناحلف بیٹے نے اپنے پیش امام باپ اور ماں کو گھر کے اندر موت کے گھاٹ اتار دیاجبکہ بعد ازاں ملزم اپنی بیوی کے ساتھ فرار ہو کر اپنی بیوی کوبھی قتل کرکے اس کی لاش شیدو سٹاپ علاقہ تھانہ اکوڑہ خٹک میں پھینک دی اور فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی بیرونی ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا کر آلہ قتل سمیت اسلام آباد ائیرپورٹ کے علاقے سے گرفتار کر لیا جان زیب محلہ بوٹکہ سکنہ ٹوپی نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ رات اپنے گھر میں موجود تھے کہ اس دوران انہیں اطلاع ملی کہ ان کے بھتیجے شاہ روم نے اپنے 66سالہ والد رویز خان جو کہ مقامی مسجد میں پیش امام تھے اوراپنی44سالہ والدہ کو اپنے گھر واقع محلہ بوٹکہ سٹیفا موڑ میں اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کر دیے ہیں جب میں جائے وقوعہ ان کے گھر پہنچے تو واقعی دونوں خون میں لت پت قتل شدہ پڑے تھے رپورٹ میں وجہ عناد یوں بیان کی گئی ہے کہ ملزم شاہ روم لوفر لفنگا قسم کا آدمی تھا اور اکثر والدین کے ساتھ لڑتیجھگڑے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے تھے بتایا گیا ہے کہ وقوعہ کے بعد ملزم اپنے بیوی کے ساتھ موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے اور اس دوران اس کی بیوی کی لاش بھی جی ٹی روڈ شیدو سٹاپ سے برآمد ہوئی جسے پولیس کے مطابق وہاں ملزم نے قتل کیا تھا بعد ازاں وہ بیرونی ملک فرار ہو رہے تھے کہ فون فون پر پولیس نے ٹریس کرکے اسلام آباد ائیرپورٹ کے علاقے سے گرفتار کر لیا ٹوپی پولیس نے مقتولین کے ملزم بیٹے کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔