شیخ وقار علی پہلوان گروپ نے بھی تحریک انصاف سے علیٰحدگی اختیار کرلی

 شیخ وقار علی پہلوان گروپ نے بھی تحریک انصاف سے علیٰحدگی اختیار کرلی
 شیخ وقار علی پہلوان گروپ نے بھی تحریک انصاف سے علیٰحدگی اختیار کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما شیخ وقار علی پہلوان گروپ نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے علیٰحدگی اختیار کرلی۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ چکوال،شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی ہے جس کا میں بیٹا ہوں،چکوال کے ہر گاؤں،محلہ میں شہیدوں اور غازیوں کی یادیں موجود ہیں اور میرے بڑے پیارے دوست بھی پاک آرمی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،ہم اگر سکون کی نیند سو رہے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ پاک آرمی ہماری سرحدوں پر جاگ رہی ہوتی ہے،پاک آرمی پر ہمیں فخر ہے،9 مئی کو جو واقعہ ہوا اور جن شر پسندوں نے کیا بہت ہی قابل افسوس ہے،میں نے اپنے دوستوں سے مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سے ہماری راہیں جدا ہیں ۔