پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے چئیرمین میاں طارق جاوید کے اعزاز میں عشائیہ

دبئی (طاہر منیر طاہر سے) پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے چئیرمین میاں طارق جاوید کے اعزاز میں عشائیہ تقریب دبئی کے مقامی ہوٹل میں ہوئی جس کا اہتمام عجمان یونٹ کے صدر عرفان خان اور اسلم سرکانی صاحب نے کیا تھا-
اس تقریب میں گلف پی او سی کے صدر چوہدری ظہیر گجر اور پی او سی یو اے ای کے صدر سید سلیم اختر، رانا انیس، ندیم پراچہ، وقاص گھمن، عمر بلوچ، اسلم سرکانی، چودھری عبدا لرزاق گجر اور دیگر مہمان بھی شامل تھے۔ اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کا جائزہ لیا گیا-
پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے ارکان اور عہدیداران اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لئے فلاحی کام کریں گے-