لاہور ماڈل ٹاؤن میں ٹریفک وارڈن نے ویگو ڈالے کو روک کر ڈرائیور کو گرفتار کر وا دیا، کیا کررہا تھا؟ جانیے

لاہور ماڈل ٹاؤن میں ٹریفک وارڈن نے ویگو ڈالے کو روک کر ڈرائیور کو گرفتار کر ...
لاہور ماڈل ٹاؤن میں ٹریفک وارڈن نے ویگو ڈالے کو روک کر ڈرائیور کو گرفتار کر وا دیا، کیا کررہا تھا؟ جانیے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ویگو ڈالےمیں سوارخود کو سی آئی اے پولیس کا اہلکار ظاہر کرنیوالے کے کاغذات چیک کئے تو نوسر بازنکلا، گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز "کے مطابق ماڈل ٹاؤن کچہری کے قریب ٹریفک وارڈن نے ون وے کی خلاف ورزی پر ویگو ڈالے کو روکا، ڈرائیور نے خود کو سی آئی اے ملازم متعارف کراتے ہوئے رعب جھاڑنے کی کوشش کی، مشکوک حرکات و سکنات پر جانچ پڑتال کے بعد ملزم جعلی اہلکار نکلا۔

پولیس نے شہباز نامی ڈرائیور کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ ملزم کی گاڑی سے  پسٹل اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔