انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا، سٹاک مارکیٹ میں بہتری کا رجحان 

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا، سٹاک مارکیٹ میں بہتری کا رجحان 
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا، سٹاک مارکیٹ میں بہتری کا رجحان 

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ کاروبار کے دورا ن ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 286.70 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ، ڈالر گزشتہ روز کاربار کے اختتام پر 286.81 روپے پر بند ہوا تھا ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی بہتری کا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ، مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 41 ہزار 686 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 172 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر 41 ہزار 859 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

مزید :

قومی -