شیخ رشید کی پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے مستقبل سے متعلق پھر پیش گوئی

شیخ رشید کی پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے مستقبل سے متعلق پھر پیش گوئی
شیخ رشید کی پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے مستقبل سے متعلق پھر پیش گوئی

  

 راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے مستقبل سے متعلق پھر پیش گوئی کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کے پاس نہ سواری ہے نہ سٹیئرنگ پہ ڈرائیور ہے۔ صرف خواہشیں، خواب اور خبریں ہیں۔ (ن )لیگ کو باغ کے الیکشن میں ٹریلر سے سمجھ آ جانی چاہیے۔ ابھی فلم آنا باقی ہے۔ PDM میں پھوٹ، (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی جلد آمنے سامنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس سے خراب اقتصادی سروے پہلے کبھی نہیں آیا۔ حکومت تمام معاشی اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ زراعت، صنعت، سرمایہ کاری میں شدید کمی، گروتھ منفی، ایکسپورٹ 12فیصد، ترسیلات13فیصدکم، زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر سے بھی کم، آئی ایم ایف کی ساری شرطیں قبول پھر بھی حکومت آئی ایم ایف  کو منانے میں ناکام رہی۔

مزید :

قومی -