جہانگیر ترین کی نئی پارٹی کی لانچنگ ، پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری پیچھے بیٹھے کیا کرتے رہے ؟ جانیے 

جہانگیر ترین کی نئی پارٹی کی لانچنگ ، پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری ...
جہانگیر ترین کی نئی پارٹی کی لانچنگ ، پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری پیچھے بیٹھے کیا کرتے رہے ؟ جانیے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )استحکام پاکستان پارٹی کی لانچنگ پر ہونے والی پریس کانفرنس میں فواد چوہدری نشست مختص ہونے کے باوجود مرکزی سٹیج پر نہ آئے اور ہال میں ایک پچھلی نشست پر سرجھکائے بیٹھے رہے۔
نجی ٹی وی" جیونیوز" کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کے موقع پر ہونے والی پریس کانفرنس میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ فواد چوہدری کے لیے بھی سٹیج پر نشست مختص تھی لیکن فواد چوہدری پہلے مختص نشست پر پہنچے اور پھر سٹیج سے اتر کر ہال میں پچھلی طرف ایک نشست پر جابیٹھے۔پریس کانفرنس کے دوران ان کا ہاتھ چہرے پر تھا اور وہ کچھ دیرسرجھکائے بیٹھے رہے۔پریس کانفرنس کے اختتام پر فواد چوہدری نے میڈیا کے ساتھ گفتگو سے بھی گریز کیا۔

مزید :

قومی -