شیخ رشید کے گھر پر پولیس کا چھاپہ، ایس ایچ او تھانہ کوہسار کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ 

شیخ رشید کے گھر پر پولیس کا چھاپہ، ایس ایچ او تھانہ کوہسار کیخلاف مقدمہ درج ...
شیخ رشید کے گھر پر پولیس کا چھاپہ، ایس ایچ او تھانہ کوہسار کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شیخ رشید کے گھر پر پولیس کے چھاپے پر ایس ایچ او تھانہ کوہسار کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے گھر پر پولیس کی جانب سے چھاپے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی ،شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق عدالت میں پیش ہوئے۔
جج طاہر عباس سپرا نے کہاشیخ رشید صاحب کہاں پر ہیں،وکیل سردار عبدالرازق نے کہاکہ شیخ رشید صاحب نامعلوم مقام پر ہیں،عدالت نے کہا کہ اگر شیخ رشید نامعلوم مقام پر ہیں تو پھر گاڑیوں کی کیا ضرورت ہے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایس ایچ او تھانہ کوہسار کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔