عمر کوٹ کی ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کی مخصوص نشستوں کے منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

عمر کوٹ کی ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کی مخصوص نشستوں کے منتخب اراکین نے ...
عمر کوٹ کی ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کی مخصوص نشستوں کے منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر  ) عمرکوٹ کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ضلع کونسل کے اراکین نے حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر و ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو  نے شہید سورہیہ بادشاہ کمپلیکس ہال  میں ضلع کونسل کی 22 مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین سے حلف لیا،تقریب حلف برداری میں  14 خواتین اراکین،  7 مرد اور 1 خواجہ سرا نے حلف اٹھایا۔اس دوران میونسپل کمیٹی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے 10ارکان سے حلف بھی لیا گیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عمرکوٹ لطف علی مستوئی ، الیکشن کمیشن عمرکوٹ آفس کے جیسروپ ، چیف آفیسر ضلع کونسل امتیاز ہالیپوٹو اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔