اسلام آباد ہائیکورٹ؛ شہریار آفریدی کوپیش نہ کرنے پر توہین عدالت کیس میں فریقین کو نوٹس جاری،جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ شہریار آفریدی کوپیش نہ کرنے پر توہین عدالت کیس میں ...
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ شہریار آفریدی کوپیش نہ کرنے پر توہین عدالت کیس میں فریقین کو نوٹس جاری،جواب طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شہریار آفریدی کو متعلقہ عدالت پیش نہ کرنے پر توہین عدالت کیس میں نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو  15 جون تک جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود شہریار آفریدی کو متعلقہ عدالت پیش نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے استفسار کیاکہ عدالتی حکم عدولی کیوں ہوئی؟کیوں نہ توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے؟عدالت نے نوٹس جاری کرکے فریقین سے 15 جون تک جواب طلب کرلیا۔