زمین کی بقا شجرکاری سے مشروط ہے: عالم سومرو

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر )ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر عمرکوٹ عالم سومرو نے ٹریژری آفس میں درخت لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالم سومرو نے کہا کہ زمین کی بقا کا دارومدار درخت لگانے پر ہے ،دنیا میں آلودگی کی وجہ سے ماحولیاتی درجہ حرارت بڑھ رہا ہے،درختوں کی کٹائی بھی اس کا ایک سبب ہے۔ آنے والی نسلوں کے تحفظ کے لیے بڑی تعداد میں درخت لگانا ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کا ہر فرد درخت لگا کر ماحول کو خوشگوار بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
تقریب میں ظہیر احمد لاڑک، شبیر ڈاہری، راشد دل، ساجد سومرو، ماجد خاصخیلی، رمیش کمار، محسن کمالی، کاشف سومرو، حبیب الرحمان آرائیں، طارق مبین سہتو، علی رضا بھٹی، ارشد مگسی سمیت دیگر موجود تھے۔