بزرگ خاتون کا قتل کس نے کیا؟ پولیس 3 ماہ الجھی رہی،معاملہ کھلا تو اپنی ہی بیٹی ملوث نکلی

کالاباغ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیٹی نے شوہر کیساتھ مل کر ماں کو قتل کر دیا، 3 ماہ بعد گتھی سلجھا کر پولیس نے دونوں پکڑلئے۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق کالاباغ میں بزرگ خاتون معراج بی بی کا 3 ماہ قبل قتل ہوا تھا، پولیس کو کوئی سراغ ہاتھ نہیں آ رہا تھا تاہم جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی تو راز کھلا کہ خاتون کو اس کی اپنی ہی بیٹی نے قتل کیا اور واردات میں اپنے شوہر کو بھی شریک کیا۔
پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔