'میں تو بے گناہ ہوں'، علی محمد خان کا بیان، انسداد دہشت گردی عدالت نے کیا احکامات دیئے؟

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت علی محمد خان کو عدالت نے رہا کرنے کے احکامات دیدیئے، کہتے ہیں میں بے گناہ ہوں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر مملکت علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ علی محمد خان کے خلاف کوئی اور مقدمہ نہیں تو انہیں رہا کر دیا جائے۔
دوسری جانب علی محمد خان کا کہنا ہے کہ 'میں بے گناہ ہوں، 9 مئی کو مردان میں نہیں تھا'۔