رشوت دیئے بغیر کسی بھی کاروبار کا کامیاب ہونا ممکن نہیں، پاکستانیوں کی اکثریت کی رائے سامنے آگئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) 66 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ رشوت دیئے بغیرکسی بھی کاروبار کا کامیاب ہونا ممکن نہیں۔
گیلپ گیلانی پاکستان کے حالیہ سروے کے مطابق 66 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ رشوت دیئے بغیرکسی بھی کاروبار کا کامیاب ہونا ممکن نہیں۔سروے میں ملک بھر سے 1535 مرد و خواتین سے سوال پوچھا گیا تھا کیا کسی کاروباری شخص کیلیے رشوت دیئے بغیر کامیاب ہونا ممکن ہے؟"ایکسپریس نیوز "کے مطابق صرف 13 فیصد جواب دہندگان کے مطابق کسی کاروباری شخص کے لیے رشوت دیئے بغیرکامیاب ہونا ممکن ہے۔