آصف زرداری اور دیگر کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیسز، احتساب عدالت نے 4 ریفرنس واپس بھجوا دیئے

آصف زرداری اور دیگر کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیسز، احتساب عدالت نے 4 ریفرنس واپس ...
آصف زرداری اور دیگر کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیسز، احتساب عدالت نے 4 ریفرنس واپس بھجوا دیئے

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف زرداری اور دیگر کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیسز کی سماعت کے دوران احتساب عدالت نے 4 ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیئے۔

نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کیخلاف جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی۔ فاروق نائیک نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب قانون کے بعد یہ ریفرنس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں، احتساب عدالت ریفرنسز پر ٹرائل نہیں چلا سکتی۔ 

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا، انہوں نے آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا۔ منظور قادر اور دیگر ملزمان کیخلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کے علاوہ بلال شیخ اور دیگر ملزمان کیخلاف سندھ بینک ریفرنس بھی واپس بھجوا دیا۔ پنک ریزیڈینسی ریفرنس بھی نیب کو واپس بھجوا دیا گیا۔

مزید :

قومی -