علی محمد خان ایک اور مقدمے میں دوبارہ گرفتار

علی محمد خان ایک اور مقدمے میں دوبارہ گرفتار
 علی محمد خان ایک اور مقدمے میں دوبارہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو ایک اور مقدمے میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز" کے مطابق اینٹی کرپشن کیس میں علی محمد خان کو مردان سے گرفتار کیا گیا ہے، اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ علی محمد خان کے خلاف کوئی اور مقدمہ نہیں تو انہیں رہا کر دیا جائے۔  انہوں نے عدالت میں بیان دیا کہ بے گناہ ہوں، 9 مئی کو مردان میں نہیں تھا۔ انہیں 9 مئی  کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی ایف آئی آر کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ علی محمد خان کو پانچویں مرتبہ حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -