بلوچستان عوامی پارٹی کےوفد کی وزیراعظم سے ملاقات, بجٹ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

سورس: فائل فوٹو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان عوامی پارٹی نےبجٹ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ۔ پارٹی کےوفد نے چیئرمین سینیٹ کی قیادت میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ اور ملاقات کے بعد حکومت کی بھرپورحمایت کا اعادہ کرتے ہوئے بجٹ اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ۔ وفد سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کی ایک اہم اتحادی جماعت ہے اور اس پارٹی نے اتحادی حکومت کےہر فیصلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔