پا کستان نے چینی پر وفیسرز کو " ستارہ امتیاز" سے نواز دیا

بیجنگ (آئی ا ین پی ) چین میں پاکستانی سفارتخانے نے پروفیسر تانگ منگ شنگ اور پروفیسرکونگ جولان کو پاکستان کے " ستارہ امتیاز" میڈل سے نوازا, چین میں پاکستان کے سفارت خانے نے ایک ایوارڈ تقریب منعقد کی اور پیجنگ یونیورسٹی کے پروفیسر تانگ منگ شنگ اور کونگ جولان کو پاکستان کا "ستارہ امتیاز" میڈل دیا۔
چین میں پاکستانی سفیر معین حق نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان اور چین ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار اور "آہنی بھائی" ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد 72 سال سے، دو طرفہ تعلقات مسلسل ترقی کرتے رہے ہیں ۔چین پاک تعلقات ایک ایسی بلندی تک پہنچ گئے ہیں جو جدید بین الاقوامی تعلقات کی تاریخ میں بہت کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے ۔پاکستان اور چین کے رہنماں نے دونوں ممالک کے درمیان افرادی تبادلے، سیاحتی تعاون اور ثقافتی تبادلوں میں نئی تحریک پیدا کرنے پر اتفاق کیا۔
پروفیسر تانگ اور پروفیسر کونگ دونوں نے اپنے پیشہ ورانہ شعبوں میں 50 سال تک خدمات سر انجام دی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
On behalf of the President of Pakistan, Ambassador Moin ul Haque conferred ‘Sitara-i-Imtiaz’ upon Prof. Tang Mengsheng and Prof.Kong Julan in a special investiture ceremony held at the Embassy.@ForeignOfficePk @epwing_official @BBhuttoZardari @Marriyum_A pic.twitter.com/0sjKXsWmpU
— Pakistan Embassy China (@PakinChina_) June 7, 2023
میڈل حاصل کرنے کے بعد اپنے خطاب میں پروفیسر تانگ منگ شنگ نےچین میں اردو کی تدریس اور تحقیق کے لیے سخت محنت جاری رکھنے اور چین پاک دوستی کو نسل در نسل مضبوط بنانے اور فروغ دینے پر آمادگی ظاہر کی۔پروفیسر کونگ جولان نے کہا کہ صدر پاکستان کی جانب سے " ستارہ امتیاز"کا تمغہ حاصل کرنا ان کی اردو تدریس اور علمی تحقیق کی مکمل توثیق ہے اور یہ ان کے لیےحوصلہ افزائی بھی ہے۔2006 میں، تانگ منگ شنگ اور کونگ جولان کو پاکستانی حکومت کی طرف سے "ستارہ عظیم رہنما" میڈل سے بھی نوازا جا چکا ہے۔