خالد مقبول صدیقی کی وفد کے ہمراہ چودھری شجاعت سے اہم ملاقات

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی دارالحکومت لاہور میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد نے حکومتی اتحاد جماعت( ق) لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔خالد مقبول صدیقی اور ایم کیو ایم وفد کے ارکان نے چودھری شجاعت کی خیریت بھی دریافت کی۔ ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، کراچی کی بہتری کےلیےتمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم کا (ق) لیگ سے 35 سال سے زیادہ کا تعلق ہے، جو آج بھی قائم ہے۔