سٹار کرکٹر اپنی نجی زندگی کے بارے میں کھل کر بول پڑے

سٹار کرکٹر اپنی نجی زندگی کے بارے میں کھل کر بول پڑے
سٹار کرکٹر اپنی نجی زندگی کے بارے میں کھل کر بول پڑے
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سٹار کرکٹر زمان خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے والدین کی ہر خواہش، بالخصوص حج کرنے کی خواہش پوری کرنے کے عزم پر کاربند ہیں۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق زمان خان کا کہنا تھا کہ میں اپنی والدین کی ہر خواہش پوری کرنا چاہتا ہوں۔ انہیں حج اور عمرے کے لیے بھیجنا چاہتا ہوں۔ اگر انہیں کسی طبی مدد کی ضرورت ہو تو میں ہر وقت ان کے لیے حاضر ہوں گا۔
کرکٹر نے بتایا کہ اپنے فارغ وقت میں قرآن پاک کی تلاوت کرنے اور اپنے عزیزوں کے ساتھ معیاری وقت گزارنے سے سکون ملتا ہے۔ کشمیر میں پیدا ہونے والے فاسٹ باﺅلر کا کہنا تھا کہ میں نے آدھے سے زیادہ قرآن حفظ کر لیا ہے اس لیے میں اپنے فارغ وقت میں تلاوت کرتا ہوں اور فارغ وقت اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ گزارتا ہوں جو میرے گاﺅں سے مجھے ملنے کے لیے آتے ہیں۔ 

مزید :

کھیل -