آسٹریلیا کے ایک ہاسٹل کے باتھ روم میں دانت برش کرتی دو خواتین، پھر اچانک ٹوائلٹ سے ایسی شرمناک آوازیں آنا شروع ہوگئیں کہ کسی کے بھی کان شرم سے لال ہوجائیں
کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں واقع ایک ہاسٹل میں دو خواتین باتھ روم میں دانت برش کر رہی تھی کہ اچانک ایک ٹوائلٹ سے ایسی شرمناک آوازیں آنی شروع ہو گئیں کہ خواتین کو وہاں سے بھاگتے ہی بنی۔ میل آن لائن کے مطابق اس ٹوائلٹ میں کوئی جوڑا نازیبا حرکات میں مصروف تھا اور ان کی آوازیں باہر سنائی دے رہی تھی۔
باہر موجود خواتین نے اپنے موبائل فون سے ویڈیو کی صورت میں جوڑے کی یہ شرمناک آوازیں ریکارڈ کیں اور دوڑ کر باہر ہال وے میں آ کر یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ کر دی جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں خواتین کی طرف سے لکھا گیا ہے کہ ”اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے معاشقے کی خبر پورے ہاسٹل کو ہو جائے، تو ٹوائلٹ میں جنسی تعلق قائم کریں۔“