2709 ارب روپے کے مجموعی ترقیاتی پروگرام کا اعلان ، رقم کن کن منصوبوں پر خرچ ہوگی ؟

2709 ارب روپے کے مجموعی ترقیاتی پروگرام کا اعلان ، رقم کن کن منصوبوں پر خرچ ...
 2709 ارب روپے کے مجموعی ترقیاتی پروگرام کا اعلان ، رقم کن کن منصوبوں پر خرچ ہوگی ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے بجٹ میں 2709 ارب روپے کے مجموعی ترقیاتی پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔ 

اسحاق ڈار کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے وفاقی ترقیاتی پروگرام کی مد میں 1150 ارب روپے مختص کیے ہیں جبکہ صوبائی ترقیاتی پروگرامز کے لیے 1559 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ 

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ 80 فیصد مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ یہ منصوبے جون 2024 تک مکمل ہوجائیں، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ترقیاتی پروگرام کا 52 فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے، انفراسٹرکچر کے شعبے میں ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کے لیے 267 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جو  ترقیاتی پروگرام کے بجٹ کا 28 فیصد ہے، واٹر سیکٹر کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جوترقیاتی پروگرام کا 11 فیصد بنتا ہے ۔ 

پاکستان کے مختلف علاقوں کی متوازن ترقی کے لیے 108 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ، جس میں سے 57 ارب روپے خیبرپختونخوا میں ضم ہونیوالے اضلاع کے لیے ، 32.5 ارب روپے آزاد جموں و کشمیر کے لیے جبکہ 28.5 ارب گلگت بلتستان کے لیے رکھے گئے ہیں۔ 

مزید :

بجٹ -