جہانگیر ترین سے ملاقات اور پارٹی میں شمولیت سے متعلق پرویز خٹک کا مؤقف سامنے آگیا

جہانگیر ترین سے ملاقات اور پارٹی میں شمولیت سے متعلق پرویز خٹک کا مؤقف ...
جہانگیر ترین سے ملاقات اور پارٹی میں شمولیت سے متعلق پرویز خٹک کا مؤقف سامنے آگیا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے جہانگیر ترین سے ملاقات اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ہے۔ 

پرویز خٹک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین سے ملاقات اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی خبروں تردید کردی ہے، انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین سے میری کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اس وقت میں سیاسی معاملات پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا، جہانگیر ترین کی پارٹی میں نہ سیکرٹری جنرل کی آفر ہوئی ہے اور نہ ایسی کوئی آفر قبول کی ہے، میں اپنی جگہ پر ہوں اور صوبے میں اپنےساتھیوں سے رابطے میں ہوں۔

واضح رہے کہ میڈیا پرخبریں چل رہی تھیں کہ پرویز خٹک کے جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں اور جلد پرویز خٹک استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔

مزید :

قومی -