خطرناک سمندری طوفان کا رخ تبدیل، پاکستانی ساحلوں سے ٹکرانے کا اندیشہ، الرٹ جاری کردیا گیا

خطرناک سمندری طوفان کا رخ تبدیل، پاکستانی ساحلوں سے ٹکرانے کا اندیشہ، الرٹ ...
خطرناک سمندری طوفان کا رخ تبدیل، پاکستانی ساحلوں سے ٹکرانے کا اندیشہ، الرٹ جاری کردیا گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ خطرناک سمندری طوفان بائپر جوائے رخ تبدیل کر کے پاکستانی ساحل کی جانب بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان بائپر جوائے رخ تبدیل ہونے کے بعد شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، جو بائپر جوائے مکران کے ساحل کی طرف آ سکتا ہے، طوفانی نظام میں مسلسل تبدیلی کے باعث سمندری طوفان میں مزید شدت بھی آ سکتی ہے، ماہی گیر 12 جون سے سمندر میں نہ نکلیں ، اونچی لہروں کی وجہ سے ساحلی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں ، سندھ اور مکران کے ساحلی علاقے میں 13 اور14 جون کو تیز ہوائیں اور بارش متوقع ہے۔پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سندھ اور بلوچستان ساحلی علاقوں میں مقیم لوگوں کا تحفظ یقینی بنائیں، مسلسل طوفان کا مشاہدہ کر رہے ہیں، 6 بین الاقوامی ذرائع سے بھی سسٹم کی معلومات اکٹھی کی جارہی ہے۔

مزید :

ماحولیات -