مفتاح اسماعیل کی بجٹ پر تنقید
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ جس طرح حکومت ٹیکس بڑھا رہی ہے اور صوبوں کو پیسے دے رہی ہے، یہ بجٹ پائیدار نہیں۔
"جیو نیوز "کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس سال کا بڑا خرچ سیلاب کی وجہ سے آیا تھا۔ سول گورنمنٹ میں آدھے سے زیادہ اخراجات تنخواہوں کے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ایم این ایز کے فنڈز میں کٹوتی کرسکتے ہیں۔