سی ایس ایس کے امتحان میں 98 فیصد سے زائدامیدوار فیل ہوگئے

سی ایس ایس کے امتحان میں 98 فیصد سے زائدامیدوار فیل ہوگئے
سی ایس ایس کے امتحان میں 98 فیصد سے زائدامیدوار فیل ہوگئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا۔ 

ایف پی ایس سی اعلامیے کے مطابق سی ایس ایس 2022کے تحریری امتحان میں98 فیصد سے زیادہ امیدوار فیل ہوگئے، امتحانات میں  20262 امیدواروں نے حصہ لیا، تحریری امتحان میں 393 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، کامیابی حاصل کرنے والوں میں 223 مرد اور 151 خواتین شامل ہیں، سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابی کی شرح 1.85فیصد رہی۔

ایف پی ایس سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منتخب امیدواروں کو میرٹ پر سروس گروپس بھی تفویض کر دیئے گئے ہیں، کمیشن نے گریڈ 17 میں تقرری کے لیے 374 امیدواروں کی سفارش کی، گریڈ 17 میں تقرری کے لیے 146 مرد اور 91 خواتین امیدواروں کی سفارش کی گئی۔

مزید :

قومی -