ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
آپ کو جس مسئلے نے تنگ کیا ہوا ہے، اس سے ان شاءاللہ اس ہفتے کسی بھی دن نکل آئیں گے اور جس طرح سے ممکن ہو آپ صبر و تحمل سے دن گزاریں اور کسی دوسرے کے معاملات سے دُور رہنے کی کوشش بھی کریں۔ کیونکہ ابھی مخالفین آپ پر نظر جمائے ہوئے ہیں۔ ان کو موقع مل گیا تو وہ آپ پر وار کرنے سے باز نہیں آئیں گے۔ اپنی حفاظت فی الحال ضروری ہے یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
ایک اہم ذمہ داری سے نجات ملے گی اور جو کام کل تک رُکا ہوا تھا اب ہو جائے گا۔ خاص طور پر اس ہفتے روز گار کے مواقع میسر آئیں گے،برسوں کی محنت رنگ لائے گی۔ آپ کو اب ان شاءاللہ تیزی سے آگے بڑھنے کا موقع بھی میسر آئے گا اور جس مقصد کے لئے بھی رقم درکار ہو گی، وہ مل جائے گی۔ کاروباری حضرات کے لئے یہ ہفتہ خاص طور پر مہربان رہے گا، وہ اپنے لئے آسانیاں محسوس کریں گے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو ابھی کسی انجانی سی بندش نے گھیرا ہوا ہے۔ آپ جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں، ناکامی ملتی ہے اور رکاوٹوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ آپ کو سورة بقرہ کی تلاوت روزانہ سن لینی چاہئے اور یا حی یاقیوم کا ورد بھی جاری رکھیں اور راشن کی صورت میں صدقہ بھی دیں۔ اس عمل سے جلد ہی آپ تمام تر بندش و مشکلات سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے، توبہ بھی لازمی کریں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کسی بھی مسئلے میں پریشان کیوں نہ ہوں اس سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور کئی کاموں میں آسانیاں ملیں گی۔ ان دنوں مشتری جو ستاروں کا بادشاہ ہے زائچے میں آیا ہوا ہے۔ا ٓپ کو اس سے ان شاءاللہ بڑے فائدے حاصل ہوں گے۔ مالی معاملات بہتری کی طرف جا سکےںگے اور گھر میں موجود کشیدگی بھی ختم ہو سکے گی۔ آپ کو من پسند کام میں کامیابی بھی مل سکتی ہے اور ایک بڑی خوشی بھی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اللہ پاک سے خیر کی دعا کریں آپ بلا وجہ مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں،حالانکہ زائچے میں ایسی کوئی بات دکھائی نہیں دے رہی۔ بلکہ اس ہفتے کئی اہم کاموں میں بہتری ملے گی ،آپ اللہ کا نام لے کر جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا۔ جہاں سے امید لگا رکھی تھی، وہ بھی پوری ہو سکے گی۔ اس وقت بلاک رقم کی واپسی کے امکانات بھی پیدا ہو گئے ہیں۔ ان شاءاللہ ۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ کسی بھی سلسلے میں سفر کرنا چاہتے ہیں، وہ ابھی چند دن انتظار کریں، اس طرح جلد بازی میں اگر سفر کیا تو فائدے کے بجائے مشکلات پیدا ہوں گے۔ جو لوگ اپنے روز گار کو لے کر پریشان تھے، ان کے لئے اب بڑا شاندار سلسلہ بن جانے کی اُمید ہے۔ البتہ اپنوں کے ساتھ اختلافات اور بعض جگہ پر رشتے کے معاملے کو لے کر جھگڑے کے خطرے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا مسئلہ ہر دوسرے دن پیدا ہو جاتا ہے بری طرح کسی بدنظری کا شکار ہیں اور چھوٹی چھوٹی باتوں کو بھی دل سے لگاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے صحت پر اثرات پیدا ہوتے ہیں اور ان دنوں چھوٹی باتوں پر غصہ آنا زیادہ اور خطرناک ہے، اندیشہ ہے کہ کسی دوسرے سے جھگڑا پیدا نہ ہو جائے۔ اگر ایسا ہوا تو پھر جو رشتے ہیں وہ ختم ہو سکتے ہیں اور شاید ایسا عمر بھر کے لئے ہو۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ان دنوں آپ کی گھریلو زندگی میں بھی کشیدگی محسوس ہو رہی ہے اور ذہن پر بھی عجیب سا بوجھ ہے۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے ،جیسے کچھ ہو نہ جائے۔ خطرات شدید ہیں اور آپ کے لئے یہ وقت زیادہ مناسب نہیں ہے۔ اس لئے سب سے پہلے تو آپ صدقہ دیں راشن کی صورت میں، نماز کی پابندی کریں اور روزانہ 500 بار یا کریم یا سلام یا مومن یااللہ کا ورد کریں،چند دنوں میں ہی بہتری آ جائے گی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو سلسلہ کبھی ٹوٹ گیا تھا اب وہ دوبارہ جڑجائے گا ،روز گار کا بھی اور دوسروں سے تعلقات کا بھی۔ اب آپ نے محنت کرنی ہے ،بے شک رسک لے کر آگے بڑھیں۔ اس میں کوئی خطرہ نہیں ہے۔ روز گار میں آپ کوغیر متوقع فائدہ ہوگا اور جو مقصد بھی لے کر چلیں گے وہ بھی کامیاب ہوگا۔ عرصہ دراز سے رشتے کی بندش کا شکار لوگ اس سے آزاد ہو سکیں گے۔ خوشخبری کسی بھی وقت آ جائے گی۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
آپ کسی بھی ایسے معاملات میں نہ آئیں جس کا براہِ راست آپ سے تعلق نہ ہو اور کوشش کریں کہ غصہ بھی کم سے کم کریں، جو چیز حاصل نہیں ہو رہی، اس کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیں،آپ کے غصہ کرنے سے وہ مل تو نہیں جائے گی،اللہ آپ کو اس سے بہتر عطا کرے گا ۔دل اور جذبات کے سلسلے کو بھی قابو میں رکھیں۔ آپ اپنی عمر کے حوالے سے فیصلے کریں ،آپ کے لئے بہتر یہی ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
ایک اہم ذمہ داری ملے گی، سرکاری ملازمین اب خود کو تبادلے کے لئے تیار رکھیں، جن کی ترقی برسوں سے رکی ہوئی تھی وہ بھی اب خوشخبری سن سکیں گے ۔اس وقت حالات بہتری کی جانب ہیں، آپ کو اب تیزی سے آگے بڑھنے کا موقع ملے گا اور جس بھی طرف سے پریشانیاں آ رہی تھیں وہ فوری رک جائیں گی۔ جو لوگ برسوں سے اپنی جگہ بدلنے کی کوشش میں ہیں وہ اب کامیاب نظر آتے ہیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کی ایک دلی مراد پوری ہو سکے گی ا ور وہاں سے کامیابی کی خبر آئے گی جہاں سے آپ کو امید بھی نہ تھی۔ ان دنوں روز گار کے حوالے سے آپ کا سلسلہ بھی ان شاءاللہ بہتر ہو سکے گا۔ جو لوگ عرصہ دراز سے کسی بیماری کا شکار تھے، وہ اب صحت یاب ہوں گے اور جن لوگوں نے روز گار نیا کھولنا ہے، وہ بسم اللہ کر سکتے ہیں۔ یہ ہفتہ بندش جادو ٹونے وغیرہ سے بھی انشاءاللہ نجات دلائے گا۔