وزیر تعلیم کا نوعمر قیدیوں کی جیل کا دورہ، قیدی بچوں کے اساتذہ کیلئے اہم  اعلان کر دیا 

وزیر تعلیم کا نوعمر قیدیوں کی جیل کا دورہ، قیدی بچوں کے اساتذہ کیلئے اہم  ...
وزیر تعلیم کا نوعمر قیدیوں کی جیل کا دورہ، قیدی بچوں کے اساتذہ کیلئے اہم  اعلان کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اچانک بہاولپور میں بچوں کی جیل کا دورہ کرنے پہنچ گئے جہاں انہوں نے جیل میں بچوں کو دی جانے والی سہولیات اور  روز مرہ امور کیلئے بنائے گئے ٹائم ٹیبل کا جائزہ لیا۔ بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور قن کی تعلیم و  تربیت پر مامور اساتذہ سے ملاقات و مسائل سے آگاہی بھی حاصل کی۔ وزیر تعلیم نے اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے ایک ماہ کا اعزازیہ دینے کا اعلان بھی کیا۔ رانا سکندر حیات نے جیل میں بچوں کے ساتھ ملکر مختلف کھیلوں میں بھی حصہ لیا اور فٹ بال، والی بال، کیرم اور دیگر گیمز کھیل کر ان میں گھل مل گئے۔

 وزیر تعلیم نے جیل میں بچوں کو فنی مہارات سکھانے کے امور کا بھی جائزہ لیا اور انہیں ٹیکنالوجی سکھانے کی بھی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی اور دیگر فنی مہارات پر عبور دے کر بچوں کو مثبت رجحانات کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے۔ رانا سکندر حیات نے بچوں کو محنت اور زندگی کے سنہرے اصول اپنانے کی نصیحت کی اور کہا کہ زندگی کے مقصد کو از سر نو ترتیب دینے کیلئے محنت کریں۔ انہوں نے کہا کہ جیل سے رہائی کے بعد بچوں کے خوابوں کو پورا کرنے میں ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ نوعمر قیدیوں کو اسیری میں دیکھ کر دل بہت دکھی ہے۔