گھریلو تنازع پر بہن نے بہن کو گولی مار دی

Jun 09, 2025 | 04:53 PM

 بہاولپور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے شہر بہاولپور میں گھریلو تنازع پر  بہن نے دوسری بہن کو گولی مار دی۔

’’جنگ ‘‘نے ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ  حاصل پور کے علاقے چک 194 مراد میں 2 بہنوں میں جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک بہن نے گھر میں رکھے پستول سے دوسری بہن کو گولی مار دی۔فائرنگ سے 18 سال کی بہن شدید زخمی ہو گئی جسے تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں