کراچی سٹاک ایکس چینج ؛ گزشتہ کاروبای ہفتے سرمایہ کار سرگرم نظر آئے

کراچی سٹاک ایکس چینج ؛ گزشتہ کاروبای ہفتے سرمایہ کار سرگرم نظر آئے

کراچی(آن لائن)کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروبای ہفتے مارکیٹ میں سرمایہ کار سرگرم نظر آئے،100 انڈیکس میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ پورے ہفتے سرمایاکاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کا رحجان رہا اور انڈیکس 26 ہزار 892 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،تجزیہ کاروں کے مطابق مستحکم ہوتے روپے سے معیشت میں بہتری کے آثار نظر آتے دیکھ کر حصص بازار کے سرمایاکاروں نے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی لی۔اس کے علاوہ امن کے حوالے وزیر اعظم میاں نواز کی طالبان کمیٹی کے ساتھ ملاقات سے بھی انویسٹرز کا اعتماد بحال ہوا۔

مزید : کامرس