این آئی بی بینک نے ”ورلڈ ڈیبٹ ماسٹرکارڈ“ متعارف کروادیا

این آئی بی بینک نے ”ورلڈ ڈیبٹ ماسٹرکارڈ“ متعارف کروادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) این آئی بی بینک نے ماسٹر کارڈ کے تعاون سے ”ورلڈ ڈیبٹ ماسٹرکارڈ“ متعارف کروایا ہے۔ این آئی بی بینک پاکستان میں پہلا بینک بن گیا ہے جس نے اپنے صارفین کو تیز تر، محفوظ ترین اورعالمی معیار کی سہولیات کی فراہمی کےلئے کارڈ جاری کیا ہے۔ ورلڈ ڈیبٹ ماسٹر کارڈ رکھنے والے صارفین کو سہولت، سکیورٹی اور کنٹرول سمیت دیگر کئی بنیادی فوائد بھی حاصل ہونگے۔ صارفین خصوصی تقریبات میں شرکت، ایئرپورٹ لاﺅنج اور بڑے ریسٹورنٹس میں ترجیح بکنگ کی سہولیات سمیت سفری، میڈیکل اور حادثاتی انشورنس کی سہولتوں سے بھی استفادہ کرسکیں گے۔

مزید :

کامرس -