پاکستان کمپیوٹر ایسوسی ایشن کا ہراساں کیے جانے کے واقعات پر سخت تشوویش کا اظہار

پاکستان کمپیوٹر ایسوسی ایشن کا ہراساں کیے جانے کے واقعات پر سخت تشوویش کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان کمپیوٹر ایسوسی ایشن (پی سی اے ) نے فیڈرل بیورو آف ریونیو( ایف بی آر) کے شعبہ انٹیلی جنس اور انوسٹی گیشن کی کی جانب سے آئی ٹی کی صنعت سے وابستہ درآمد کندگان کو ہراساں کیے جانے کے واقعات پر سخت تشوویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت، وزیر مملکت برائے آئی ٹی اور چیئرمین ایف بی آر سے معاملے کا نوٹس لینے اور اس سلسلے کو روکنے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔پی سی اے کے اجلاس جس میں پی سی اے اسلام آباد کے صدر عبداللہ ملک، پی سی اے کراچی کے خوشنود آفتاب اور آصف شہزاد، پی سی اے لاہور کے توصیف احمد اور اسد علی اور دوسرے شہروں کے نمائندے موجود تھے ، اتفاق رائے سے ایف بی آر کے مذکورہ اقدامات کو نق قابل قبول قرار دیا گیا۔پی سی اے کے رہنماو¿ں نے کہا کہ آئی ٹی کے مختف درآمد کنند گان کو ہراساں کرنے اور بلاجواز نوٹس جاری کیے جانے کے نتیجے میں نہ صرف تاجر برادری سخت اضطراب کا شکار ہے بلکہ کئی بڑی کمپنیوں نے نا مساعد حالات کی وجہ سے اپنی سرمایہ کاری روک لی ہے ۔
جس سے ملکی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔پی سی اے کے رہنماوں نے کہا کہ مک میں کمپیوٹر کا جائز کاروبار کرنے والے تمام کاروباری افراد اپنے ذمے ٹیکس اور ڈیوٹی ادا کرنے کی ذمہ دای پوری کر رہے ہیں۔بعض معاملات میں پیچیدہ کاغذی کاررائیوں میں کسی طرح کی کمی کے نتیجے میں معزز تاجروں سے مجرمانہ سلوک کرنا نا قابل فہم ہے جو مکی ترقی میں اہم حصہ ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکموت کمپیوٹر کی صنعت میں ٹیکسوں کے انتہائی پیچیدہ نظام کی جگہ اس تمام نظام کو سادہ اور با سہولت بنائے۔پی سی اے نے کہا کہ پاکستان جیسے ملک میں جہاں کمپیوٹر کی ںصنعت اپنے نو زائیدہ دور سے گزر رہی ہے کو ٹیکس سے مستثنیٰ ہونا چاہئے تاکہ ملک اس شعبے میں ترقی کر تے ہوئے دیگر ممالک کے ہم پلہ ہو سکے مگر اس کی بجائے اس شعبے میں کاروبار کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے تاجروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ فوری طور بند کیا کیا جائے۔

مزید :

کامرس -