بارکلیز بینک کے زیر اہتمام انٹرنیشنل وومن ڈے کے حوالے سے تقریب

بارکلیز بینک کے زیر اہتمام انٹرنیشنل وومن ڈے کے حوالے سے تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)بارکلیز بینک پاکستان نے برٹش ہائی کمیشن میں انٹرنیشنل وومن ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اس دن کی حمایت کے ذریعے کام کی جگہوں پر خواتین کی بھر پور حمایت کا اعادہ کیا۔اس موقع پر بارکلیز ’’ انسپائرنگ وومن‘‘ کے نام سے ایک کانفرنس منعقد کر رہا ہے جس کے بعد ایک نیٹ ورکنگ سیشن منعقد ہو گا جس میں سینئیر لیڈرز، ملازمین اور کلائنٹس کے علاوہ ممتاز بیرونی مقررین بھی شرکت کریں گے۔پینیلسٹوں میں جان ٹک ناٹ (برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشنر) ، شہزاد دادا (بارکلیز بینک) مشرف حئی، (لورئیل)، امینہ سعید (آکسفورڈ پریس)، ڈاکٹر سعدیہ رضوی (ساؤتھ سٹی ہسپتال)، فاریحہ سبحانی (یونی لیور فوڈز) شامل تھے۔ شہزاد دادا، سی ای او بارکلیز بینک پاکستان نے اس موقع پر مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا، ’’ ہمارے کاروبار کا انحصار اس حقیقت پر ہے کہ دوسروں کی صلاحیتوں، رائے اور بارکلیز میں موجود ہر ایک کے نقطہ نظر کا کس طرح احترام کرتے ہیں۔اور لوگوں کی جداگانہ حیثیت کو سمجھ کر ہی ہم دوسروں کے ٹیلنٹ کو نہ صرف سامنے لا سکتے ہیں بلکہ اپنے بزنس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ایک ٹھوس اور کامیاب مستقبل کی ضمانت بھی دے سکتے ہیں‘‘۔حاضرین سے خطاب کے دوران برطانوی برٹش ڈپٹی ہائی کمیشنر اور پاکستان میں برطانوی تجارت و سرمایہ کاری کے ڈائرکیٹر جان اے ٹک ناٹ نے کہا، ’’برطانیہ دنیا بھر میں مرد اور عورت کی برابری اور خواتین کو با اختیار بنانے پر کام کر رہا ہے۔اس لئے میں اتنی ساری سرکردہ خواتین کو برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن میں خوش آمدید کہنے میں خوشی محسوس کر رہا ہوں۔اس اجتماع کا مقصد پاکستان میں سیاست، کاروبار، تعلیم، سماجی معاملات اور فیملی لائف میں خواتین کے اختیار کا جشن منانا ہے۔لیکن ابھی بھی بہت کام باقی ہے جس میں خواتین اور بچیوں کے خلاف تشدد اور باہمی جھگڑوں میں جنسی تشدد کی روک تھام شامل ہیں۔
خواتین کو بھی امن کے قیام اور تعلقات کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کرنا ہے۔‘‘بارکلیز دنیا بھر میں خواتین کی مدد کے لئے سرمایہ کاری کر رہا ہے تاکہ بہترین ٹیلنٹ تلاش کر کے اور ان کی مدد سے اپنے کلائنٹس ، کسٹمرز اور شئیر ہولڈرز کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔ خواتین دنیا کی آبادی کا بڑا حصہ ہیں اور وہ ہمارے ملک کی معیشت کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ بارکلیز دنیا بھر میں خواتین کا دن منا رہا ہے تاکہ خواتین کو تحریک، جوش اور ترقی کے مواقع فراہم کئے جائیں۔

مزید :

کامرس -