دیوان موٹرز پاکستان اور بی ایم ڈبلیو کی شراکت داری کو دس سال مکمل

دیوان موٹرز پاکستان اور بی ایم ڈبلیو کی شراکت داری کو دس سال مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) دیوان موٹرز پاکستان اور بی ایم ڈبلیو کی شراکت داری کو دس سال مکمل ہوگئے ہیں۔ دیوان موٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر فاروق مصطفیٰ نے کہا ہے کہ ہم نے ملک میں بی ایم ڈبلیو گاڑیوں کی فروخت، مرمت سمیت ٹیسٹ ڈرائیونگ سے اچھا تجربہ حاصل کیا ہے جبکہ ملک میں گاڑیوں کی فروخت، بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل کی سرمایہ کاری کے حوالہ سے بھی دیوان موٹرز پہلی پاکستانی کمپنی ہے جو بی ایم ڈبلیو کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شراکت داری کے نتیجہ میں بین الاقوامی معیار کی سیلز اور بعد از سیلز سروس کی سہولیات ملک کے بڑے شہروں میں فراہم کی جارہی ہیں ۔ جن میں کراچی، لاہور ، اسلام آباد اور فیصل آباد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے مراکز پر بی ایم ڈبلیو کا تربیت یافتہ عملہ خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
 جبکہ کمپنی نے گذشتہ دس سال کے دوران بی ایم ڈبلیوکی تیار کردہ کئی نئی گاڑیوں کوبھی پاکستان میں متعارف کروایا ہے۔

مزید :

کامرس -