اتحاد ایئر ویزکی پروازوں کا شیڈول معمول پرآرہا ہے

اتحاد ایئر ویزکی پروازوں کا شیڈول معمول پرآرہا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) اتحاد ایئر ویزنے کہا ہے کہ ابوظہبی ایئرپورٹ پرگزشتہ روزکے واقعہ کے بعدپروازوں کا شیڈول معمول پرآرہا ہے جبکہ مسافر اب بھی تاخیرکی توقع کوذہن میں رکھیں۔ اتحادایئرویز کے پریس ریلیزکے مطابق بڑی تعداد میں پروازوں اور مسافروں کے متاثرہونے کے بعد صورتحال کے معمول پرواپس لانے میں کچھ وقت لگے گا ۔گزشتہ روزابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ سسٹم میں تکنیکی نقص کے باعث 37 پروازوں کوخطہ میں دوسرے ایئرپورٹس کی طرف موڑ جبکہ 42 فلائیٹس کومنسوخ کردیا گیا تھا۔بیان کے مطابق کل کی صورتحال ہمارے کنٹرول سے باہر تھی۔ہم صورتحال پرقابوپانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں اورتمام متاثرہ مسافروں سے معذرت خواہ ہیں ۔اتحادایئرویز، ابو ظہبی سے اپنی اگلی منزلوں کیلئے روانہ نہ ہونےوالے ایک ہزار سے زائد مہمانوں کو رہائش کی سہولت فراہم کر رہا ہے

مزید :

کامرس -