پرال نے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کے آڈٹ شدہ اکاونٹس کی منظوری دیدی
اسلام آ باد(آن لائن)پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ(پرال)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 جون 2013 کو ختم ہونیوالے مالی سال کیلئے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کے آڈٹ شدہ اکاو¿نٹس کی منظوری دیدی ہے،تاہم پرال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ اجلاس میں کوڈ آف کارپوریٹ گورننس رولز 2013 پر عملدرآمد کیلئے منصوبہ پیش کیا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منظوری چار مارچ کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور پرال بورڈکے چیئرمین طارق باجوہ کی زیر صدارت ہونے والے پرال بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ کمرشل پراجیکٹس کیلئے تفصیلی پراجیکٹ کاسٹنگ پلان بھی تیار کیا جائے۔
ا
س کے علاوہ پرال کی طرف سے اپنے کلائنٹس کے ساتھ سروسز کی فراہمی کے کیے جانیوالے معاہدوں کی تجدید پر کلائنٹس کے ساتھ سروس چارجز بڑھانے کیلئے مذاکرات کیے جائیں۔ پرال کے سی او کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ(پرال)کے اخراجات میں کمی اور کمپنی رولز میں بہتری کیلیے جامع منصوبہ تیار کرکے پرال بورڈ آف ڈائریکٹرز کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔