راولپنڈی چیمبر کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد

راولپنڈی چیمبر کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد

راولپنڈی (نیٹ نیوز) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر ملک شاہد سلیم نے8مارچ کے حوالے سے چیمبر میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کسی بھی معاشرے میں مرکزی کردار ادا کرتی ہیں اُن کی شرکت کے بغیر کسی بھی ملک کا ترقی کرنا نا ممکن ہے،خواتین سیاست، افواج، پاکستان، ڈاکٹرز ،انجینئرز ،وکیل بزنس وومن اور دوسرے شعبہ ہائے زندگی میں اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں ،راولپنڈی چیمبر نے ہمیشہ خواتین کی ترقی اور بہبود کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے ،جسکا ثبوت چیمبر میں کاروباری خواتین کی قائمہ کمیٹی اور چیمبر کی نئی عمارت میں بزنس وومن انکوبیشن سنٹر کی تعمیر مرکزی حیثیت رکھتی ہے ،اس موقع پر نائب صدر محمد عالم چغتائی ،اراکین مجلس عاملہ فرح جاوید ، سعدیہ وسیم ، محمد عاقل عبید، طارق مغل کے علاوہ خواتین انٹر بنیورز کی قائمہ کمیٹی کی نائب چیئر پرسن سعدیہ آفتاب، ثاقب رفیق اور دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔

مزید : کامرس