مارچ میں زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے ¾وزارت خزانہ

مارچ میں زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے ¾وزارت خزانہ

اسلام آباد(این این آئی) وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مارچ کے مہینے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے، جس سے روپے کی قدر میں مزید بہتری آئےگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزارت خزانہ رانا اسد امین نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے 55 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط 25 مارچ کو مل جائے گی، امریکہ سے اتحادی سپورٹ فند کی مد میں 350 ملین ڈالر بھی اسی ماہ مل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بنک سے پاکستان کیلئے منظور کردہ قرض کی رقم میں سے 130 ملین ڈالر بھی مارچ میں ہی ملیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث عالمی منڈی میں پاکستان کے امیج میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 31 مارچ تک ایک ارب ڈالر پاکستان آنے کا امکان ہے اور حکومت اگلے ڈیڑھ سال میں زرمبادلہ ذخائر میں 16 ارب ڈالر تک کا اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید : کامرس