علی ظفر کی نئی فلم”ٹوٹل سیاپا“کا پریمیئر شوبز شخصیات کی بھرپور شرکت

علی ظفر کی نئی فلم”ٹوٹل سیاپا“کا پریمیئر شوبز شخصیات کی بھرپور شرکت
علی ظفر کی نئی فلم”ٹوٹل سیاپا“کا پریمیئر شوبز شخصیات کی بھرپور شرکت

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے بین الاقوامی شہرت کے حامل گلوکار و اداکار علی ظفر کی نئی بھارتی فلم ”ٹوٹل سیاپا“کا پریمیئر گزشتہ روز مقامی سنیما میں ہوا جس میں شوبز کی معروف شخصیات نے شرکت کی ۔اس پریمیئر میں جن شوبز شخصیات نے شرکت کی ان میں فیصل قریشی،میڈم سنگیتا،محرمہ،ارون ظفر،فیا خان ،خاور ریاض،علیزے گبول،کلچرل جرنلسٹس فاﺅنڈیشن کے جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری،عائشہ عمر،سحر اقبال،سید جعفر عباس زیدی،فواد خان،صاحبہ اور عمارہ حکمت شامل ہیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی فلم میں ایسا دکھایا گیا ہے کہ پاکستانی لڑکا اور ہندوستانی لڑکی ہیں اس وقت پوری دنیا میں سب سے زیادہ امن کی ضرورت ہندوستان اور پاکستان کو ہے ایسی فلمیں دونوں ممالک کو قریب لانے میں معاون ثابت ہونگی۔علی ظفر نے مزید بتایا کہ میری جلد آنے والی فلم ”کل دل“ہے یش راج فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی اس فلم میں ایک سنجیدہ کردار میں نظر آﺅں گا میں دنیا میں کہیں بھی چلا جاﺅں سب سے پہلے پاکستانی ہوں۔

مزید : کلچر