گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شر ح0.35فیصد اضافہ
لاہور (وقاےع بگار)ملک بھر میں گزشتہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی(افراط زر) کی شرح میں 0.35 فیصد اضافہ ہوا ہے،تاہم آٹھ ہزارروپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے گزشتہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی کی شرح میں سب سے کم اضافہ ہوا جو کہ 0.63 فیصد ہے جبکہ 35 ہزار روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے امیر طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جو کہ 0.17 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اورپانچ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔اس ضمن میں وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 6 مارچ 2014 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران آٹھ ہزار روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے حساس قیمتوں کے اشاریہ کے لحاظ سے مہنگائی(افراط زر) کی شرح میں 0.63 فیصد، آٹھ ہزار ایک روپے سے بارہ ہزارروپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی(افراط زر) کی شرح میں 0.55 فیصد، بارہ ہزارایک روپے سے اٹھارہ ہزا رروپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے مہنگائی(افراط زر) کی شرح میں0.47 فیصد، اٹھارہ ہزار ایک روپے سے 35 ہزار روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے مہنگائی(افراط زر) کی شرح میں0.37 فیصد اضافہ ہے اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں 35 ہزار روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے مہنگائی (افراط زر) کی شرح میں 0.17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
