آئن سٹائن شیعہ مسلک مسلمان تھے: ایرانی عالم دین کا دعوی
تہران ( آن لائن ) ایرانی عالم دین اور ماہرین کونسل کے چیئرمین آیت اللہ مہدوی نے دعوی کیا ہے کہ فزکس کے مشہور سائنسدان اور نظریہ اضافیت کے بانی البرٹ آئن سٹائن نے اسلام قبول کر لیا تھا اور وہ امام جعفر صادق کے سچے پیروکار تھے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی عالم دین کے اس دعوے پرمبنی ایک ویڈیو فوٹیج کے منظرعام پر آنے کے بعد اندرون اور بیرون ملک سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔خیال رہے کہ آئن اسٹائن امریکا کے جرمن نڑاد یہودی باشندوں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ آخر دم تک اپنے مذہب پر قائم رہے ہیں اور علامہ مہدوی کے دعوے کی کسی دوسرے ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
یہ
معلوم نہیں ہوسکا کہ آیت اللہ مہدوی کنی کا یہ دعویٰ کب کا ہے کیونکہ پہلے یہ ویڈیو کلپ صرف فارسی ویب سائٹ پر گردش کرتا رہا ہے۔ وہاں سے یو ٹیوب نے اپ لوڈ کیا۔ ویڈیو میں علامہ مہدوی کنی کو نوجوانوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ کہہ رہے تھے کہ "بعض کتابوں میں آئن سٹائن کے مسلمان ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ شیعہ مسلک سے تعلق رکھتے تھے ۔