پال واکر کی آخری فلم برک مینشنز کاایکشن سے بھرپورسنسنی خیز ٹریلرریلیز کر دیا گیا

پال واکر کی آخری فلم برک مینشنز کاایکشن سے بھرپورسنسنی خیز ٹریلرریلیز کر دیا ...
پال واکر کی آخری فلم برک مینشنز کاایکشن سے بھرپورسنسنی خیز ٹریلرریلیز کر دیا گیا

  

 نیویارک(آن لائن)گزشتہ سال خطرناک کار حادثے میں موت کا شکار ہونیوالے معروف ہالی وڈ اداکار پال واکر کی آخری فلموں میں سے ایک فلم برک مینشنز کاایکشن سے بھرپورسنسنی خیز ٹریلرریلیز کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکارکامیلی ڈیلامیری کی یہ کرائم ایکشن فلم 2004ءمیں بننے والی فرنچ مووی کا ریمیک ہے جس میں پال واکرایک پولیس اہلکار کے روپ میں ایسے دہشت گرد گروہ کا پیچھا کرتے نظر آرہے ہیں جو خفیہ طور پر خطرناک نیوٹران بم کی تیاری میں مصروف ہے۔مار دھاڑ اور تھرل سے بھرپور اس کرائم فلم میں پال واکر اپنے روایتی انداز میں ایکشن میں نظر آئیں گے جنکے علاوہ رابرٹ میالٹ اور اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جو 28اپریل کو سنیماگھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

مزید : کلچر